بالی ووڈ اداکارہ مرونال ٹھاکر کا ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مرونال ٹھاکر نے ماضی میں بھارت کے سٹار بلے باز اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر بھارتی انٹرٹینمٹ کے مقبول پیج انسٹینٹ بالی ووڈ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ اور ویرات کوہلی کی تصویر لگائی ہوئی تھی۔ساتھ ہی کیپشن میں مرونال کا بیان درج تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں پاگل تھی'۔ 


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان مرونال نے شاہد کپور کے ہمراہ اپنی فلم جرسی کی تشہیر کے دوران دیا تھا، یہ فلم ایک کرکٹ تھیم پر مبنی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں دیوانی تھی، میں نے کرکٹ کو اپنے بھائی کی وجہ سے دیکھنا اور پسند کرنا شروع کیا جو کرکٹ کا بہت بڑا مداح ہے۔ 

مرونال نے کہا تھا کہ مجھے یاد ہے تقریباً 5 سال پہلے میں نے اپنے بھائی کے ساتھ سٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھا تھا، میں نیلی جرسی پہن کر ٹیم انڈیا کیلئے آوازیں لگارہی تھی۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner