بھارت کے معروف اداکار ناگا چیتنیا کس سے منگنی کرنے جارہے ہیں؟پتا چل گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار ناگا چیتنیا اور  اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا  آج منگنی کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی منگنی کی تقریب آج حیدرآباد میں ہوگی اور ناگا چیتنیا کے والد تمام تر انتظامات سنبھال رہے ہیں۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ناگا چیتنیا اور اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا جلد شادی کرنے والے ہیں جس کے سلسلے میں منگنی انکا پہلا فنکشن ہے۔

ناگا چیتنیا اور سوبھیتا ڈھولیپالاکے تعلقات کی افواہیں 2022 میں اس وقت گردش کرنے لگیں جب لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں دونوں ستاروں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔جون میں یورپ میں ان کی چھٹیوں کی خوشگوار تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر خوب تہلکہ مچایا۔

ناگا چیتنیا نے اس سے قبل سپر اسٹار سمانتھا روتھ پربھو سے شادی کی تھی۔سامنتھا اور ناگا چیتنیا کی پہلی ملاقات 2009 میں رومانٹک ڈراما ’یہ مایا چیساوے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور جلد ہی انہوں نے ڈیٹنگ شروع کر دی تھی۔

سال 2017 میں دونوں فنکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے لیکن سال 2021 میں چوتھی سالگرہ کے موقع پر دونوں نے ایک سوشل پوسٹ کے ذریعہ علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔دونوں نے منم، مجلی، یہ مایا چیسو اور آٹو نگر سوریا جیسی فلموں میں ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دوسری جانب بات کی جائے اگر سوبھیتا ڈھولیپالا کی تو وہ ویب سیریز ’میڈ اِن ہیون‘ میں اداکاری  کرتی نظر آئیں۔انہوں نے  تمام زبانوں کی فلموں میں ہی اداکاری کی،  وہ بالی وڈ فلموں جیسے رامن راگھو 2.0، کالاکانڈی، شیف، دی باڈی اور گھوسٹ اسٹوریز میں اپنی فناکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

  سوبھیتا ڈھولیپالا مقبول سیریز  ’میڈ ان ہیون‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئیں۔ انہوں نے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم منکی مین سے ڈیبیو کیا۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner