فلم ’اینیمل‘ کا حذف شدہ سین منظر عام پر

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’اینیمل‘ سے حذف کیا گیا سین سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔ حذف کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں نے مذکورہ منظر کو فلم میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اینیمل 8 ماہ گزر جانے کے باوجود بھی کسی نہ کسی سبب اسپاٹ لائٹ میں ہے۔

تاہم اس بار اس فلم کا حذف کیا گیا ایک سین منظرِ عام پر آتے ہی، سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

مذکورہ سین میں رنبیر کپور بابی دیول کو جان سے مارنے کے بعد نشے میں دھت طیارے میں سوار ہوتے ہیں اور کاک پٹ میں جاکر پائلیٹ کی سیٹ پر بیٹھ کر سگریٹ پیتے اور پھر طیارا اُڑاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مذکورہ سین میں یوں تو کوئی مکالمہ نہیں ہے لیکن ’پاپا میری جان‘ کے گانے پر مرکزی اداکار رنبیر کپور کی جاندار اداکاری اور تاثرات کے سبب یہ سین مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے فلم ’اینیمل‘ سے مذکورہ سین کو حذف کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے جبکہ بعض صارفین کے مطابق اس سین کو فلم کا کلائمکس ہونا چاہئے تھا۔

واضح رہے کہ فلم اینمل کی کہانی باپ بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں رن وجئے سنگھ کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور نے نبھایا ہے، جس پر اپنے والد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا بدلہ لینے کا جنون سوار ہوتا ہے۔

فلم میں بوبی دیول ، رشمیکا مندنا ، ترپتی ڈمری اور انیل کپور نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے سیکوئل اینیمل پارک پر کام شروع ہوچکا ہے۔

اس پر پڑھیں انٹرٹینمنٹ Header Banner