پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کی جانب سے احسن اقدام

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کی جانب سے احسن اقدام کیا گیا ہے کہ افغان بلائنڈ کرکٹرز کو پاکستانی کھلاڑی کرکٹ کے گْر سکھارہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان میں پہلی بار بلائنڈ کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جلال آباد میں منعقدہ بلائنڈ کرکٹرز کا کیمپ 16 اگست تک جاری رہے گا۔ پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی مسعود جان اور ثنا اللہ خان افغان کرکٹرز کی کوچنگ کر رہے ہیں جبکہ یہ کیمپ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کی کوششوں سے لگایا گیا۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو کٹ اور سازوسامان پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے دیا اور کیمپ کے تمام اخراجات پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اٹھائے گی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش اور نیپا ل میں بھی پی بی سی سی بلائنڈ کرکٹ کے ڈویلمپنٹ پر کام کر چکی ہے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner