بھارت کے سپر سٹار سلمان خان کے پاس کتنی دولت ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ کے میگا سٹار سلمان خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان دو ہزار 900 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، اداکار کے سب سے قیمتی اثاثوں میں ان کاگلیکسی اپارٹمنٹ ہے جس کی موجودہ قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے ہے۔اس اپارٹمنٹ کے علاوہ، ممبئی میں سلمان خان کا ایک فارم ہاؤس بھی ہے جس کا کُل رقبہ 150 ایکڑ ہے۔ دبنگ سٹار ایک پرائیویٹ یاٹ  کے مالک بھی ہیں جس کی مالیت تین کروڑ بھارتی روپے ہے۔ سلمان خان کپڑے، جیولری اور گھڑیوں کے ایک برانڈ کے مالک بھی ہیں، اداکار کے اس برانڈ کی مالیت 235 کروڑ روپے ہے۔دبنگ سٹار کا اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس نے کئی مقبول فلمیں بنائی ہیں، اس کے علاوہ سلمان خان لگژری گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں، ان کے گیراج میں قیمتی اور مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سال 2012 میں بھارت میں ایک فلاحی ادارہ بھی قائم کیا تھا جس کا مقصد مستحق عوام کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔سلمان خان کی جائیداد صرف بھارت میں نہیں بلکہ دبئی میں بھی ہے، دبنگ سٹار نے دبئی میں ایک بیچ ہاؤس بنا رکھا ہے، جس کی قیمت 100 کروڑ روپے کے قریب ہے، اس کے علاوہ دبئی میں ان کا ایک اپارٹمنٹ بھی ہے۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner