بھارت کے معروف ترین گلو کار کمار سانو کا بالی ووڈ سے شکوہ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ کے نامور گلوکار کمار سانو نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں اب صرف عزت ملتی ہے اور کام نہیں ملتا ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں گلوکار کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں ان کا کیریئر بہت شاندار رہا ہے اور لوگ انہیں بہت زیادہ عزت اور پیار دیتے ہیں۔

 کمار سانو کا کہنا تھا کہ ان کو سننے والے اب بھی موجود ہیں اور وہ جہاں جاتے ہیں ان پروگراموں کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوجاتی ہیں۔گلوکار نے انڈسٹری کے موسیقاروں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندی فلموں کیلئے اب ان کی آواز کو استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی گلوکار گا سکتا ہے تو اسے ضرور گانے کا موقع دینا چاہئے لیکن انڈسٹری میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner