پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ قائمہ کمیٹی تعلیم سے استعفیٰ دیدیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی اور قائمہ کمیٹی تعلیم سے استعفیٰ دے دیا۔  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر راحت جمالی نئی رکن کمیٹی نامزد کردی گئیں۔(ن) لیگ کی سینیٹر راحت جمالی تعلیم اور عرفان صدیقی صحت کی رکن ہوں گے۔  سینیٹر عرفان صدیقی مارچ 2021 سے مارچ 2024 تک سینیٹ قائمہ کمیٹی تعلیم کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ 

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner