اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق حلقے میں پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونیوالے شیڈول کے مطابق 15 سے 17 اگست کو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، 17 اگست کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 21 اگست کو سکروٹنی اور 23 ا گست تک کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا جا سکتا ہے، اپیلٹ ٹریبیونل 27 اگست تک اپیلیں نمٹانے کے پابند ہونگے، 28 اگست تک امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی، 29 اگست کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 30 اگست کو امیداروں کو انتخابی نشانات الات کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ این اے171 کی نشست تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی۔