کراچی (ویب ڈیسک) اشنا شاہ نے کبھی بھی اپنے دل کی بات کہنے سے گریز نہیں کیا وہ کبھی بھی ٹرولنگ کرنے والے نقادوں کو اپنے بارے میں کچھ کہنے کی اجازت نہیں دیتیں۔
تفصیلات کے مطابق اشنا نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس وہ شارٹس پہنے نظر آئیں۔ اس کلپ کا شیئر ہونا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ٹرولنگ کا ایک طوفان برپا ہوگیا اور لوگ ان کے لباس پر کڑی تنقید کرتے دکھائی دیے۔
اس تنقید کے رد عمل میں اشنا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’ایک لبرل پس منظر سے تعلق رکھنے والی لڑکی جو کینیڈا میں پلی بڑھی اور اپنے دوستوں کے ساتھ شارٹس وغیرہ پہنتی تھی اس کی شادی ایک سفید فام سے ہو گئی ہے‘۔
اشنا شاہ نے کہا کہ ان کے شوہر کو اس بات سے قطعی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کی بیوی بیرون ملک اپنی ٹانگیں دکھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ناظرین اس پر بلاوجہ اپنا آپا کھو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک کی سب سے بڑی غلطی وہ کی تھی کہ اپنی شادی پر لال چولی پہننے اور ڈانس کرنے پر اسی قسم کے لوگوں سے معافی مانگ لی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ہم جیسے لبرل ماحول میں پرورش پانے والوں کو ختم کردیں گے۔
اشنا شاہ نے اپنے نقادوں کو غصے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جاؤ کچھ آئٹم نمبر دیکھو اور پورن سرچ کرو میں آپ لوگوں کی منافقت کی پرواہ نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا حق ہے کہ جس طرح چاہیں اپنی زندگی گزاریں اور خوش رہیں۔
تاہم سوشل میڈٰیا پر بہت سے ایسے افراد بھی تھے جنہوں نے اپنے تبصروں میں کہا کہ اشنا شاہ کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ جو لباس پسند کریں وہ زیب تن کریں۔