خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیرا ہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے

ہفتہ 10 اگست 2024 00:00

خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیرا ہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2024ء) خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیرا ہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق9 اگست کو خیبر ضلع کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تین مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں چار دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

(جاری ہے)

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، تین بہادر جوان، حوالدار انعام گل (عمر 37 سال، ضلع میانوالی کے رہائشی)، سپاہی محمد عمران (عمر 29 سال، ضلع ٹانک کے رہائشی) اور سپاہی الطاف خان (عمر 22 سال، ضلع مردان کے رہائشی) شہید ہو گئے۔علاقے میں مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner