کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کیلئے کمیٹی تشکیل



 















اسلام آباد(این این آئی)پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی نگرانی کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی نگرانی کے لیے تین رکنی کمیٹی حال ہی میں منعقدہ  پی بی بی ایف کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کیا جس میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے طویل عرصے سے زیر التوا انتخابات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔نئی تشکیل دی گئی کمیٹی میں معروف سابق باسکٹ بال کھلاڑی محفوظ الحق، اشفاق احمد، اور وسیم الرحمن شامل ہیں،جو باسکٹ بال  کے لیے اپنی اہم خدمات کے لیے جانی پہچانی شخصیات ہیں۔ کمیٹی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک کلبوں کی مکمل جانچ پڑتال، سکروٹنی اور نوے سے سو روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی جس سے کراچی میں باسکٹ بال کا ایک منظم اور موثر نظام تشکیل پائے گا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں۔
 تا کہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن  کے منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner