ارشد ندیم کے گولڈمیڈل جیتنے پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تقریب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پیرس اولمپک میں ارشد ندیم کے تاریخی گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے پیرس اولمپک  میں سٹار جیولن تھرور ارشد ندیم کی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹرظہوراحمد، عطاء الرحمن ودیگر کو مٹھائی کھلائی اورسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین میں بھی مٹھائی تقسیم کی گئی ہے۔

، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ پیرس اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے پرارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،ارشد ندیم پر قوم کو فخر ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے ارشد ندیم کی ٹریننگ میں ہرممکن مدد کی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیرس اولمپک میں جیولن تھرو کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا پرتپاک استقبال کریں گے، ارشد ندیم کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner