بنگلہ دیش کی اے کرکٹ ٹیم  آج پاکستان پہنچے گی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلادیش کی اے  کرکٹ ٹیم  آج  اسلام آباد پہنچے گی۔بنگلادیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، تمام میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔پہلا چار روزہ میچ 13 سے 16 اگست تک ہوگا جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 26، 28 اور 30 اگست کو کھیلے جائیں گے دوسری جانب بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم 17 اگست کو دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان آرہی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے ہوم سیریز کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner