لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے سپورٹس ایونٹس کے ساتھ خطاطی اور تقریری مقابلوں سمیت متعدد پروگرام منعقد کروائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعتہ المبارک کے روز اپنے بیان میں کیا ہے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا کہ جشن آزادی کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، 12اگست کو ای لائبریری نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں آزاد پاکستان کے عنوان پر خطاطی کے مقابلے ہوں گے،13اگست کو ”پاکستانی نوجوانوں کا قومی تعمیر نو میں کردار“ پر تقریری مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔
، اس طرح14اگست کو سکول، مدرسہ اور کالج لیول کے طلبہ و طالبات کے اردو اور انگلش میں تقریری مقابلہ جات ہوں گے، ان مقابلہ جات میں کے ونر اور رنرپ کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں ایونٹس کے انعقاد کا مقصد جشن آزادی کو بھرپور انداز سے منانا ہے۔