دلہن بنی اداکارہ سارہ خان کی تصاویر سامنے آگئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ماڈل و ٹی وی اداکارہ سارہ خان کے نئے برائیڈل فوٹوشوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سارہ خا ن نے یہ فوٹوشوٹ ’ساراز میک اپ سٹوڈیو‘ کے لیے کروایا ہے، جس کے لیے ان کا میک اپ’ساراز میک اپ سٹوڈیو‘ نے کیا جبکہ سٹائلنگ حسن عبداللہ نے کی۔


فوٹوشوٹ میں سارہ خان نے مدیحہ احسان کے ڈیزائن کردہ زیورات پہنے اور معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر فہد حسین کا تیارہ کردہ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔ اس فوٹوشوٹ کی تصاویر سارہ خان کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور کمنٹس میں مداح سارہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner