لاہور(سپورٹس ڈیسک)روہت شرماآئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دوسرے عمررسیدہ کرکٹر بن گئے۔روہت نے گذشتہ دن جنوبی افریقہ کو مات دیکر مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل نام کیا ہے، اس وقت ان کی عمر 37 برس 60 دن ہے ان سے قبل عمران خان نے 1992 ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو مات دیکر پاکستان کو چیمپئن بنوایا تھا، اس وقت ان کی عمر 39 برس 172 دن تھی۔اس کے علاوہ برائن نے 2004 کی چیمپئنز ٹرافی 35 برس 146 دن کی عمر میں جیتی تھی، ایرون فنچ نے 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ 34 برس 362 دن کی عمر میں آسٹریلیا کو لاکر دیا تھا۔
سابق ویسٹ انڈین اسٹار کلائیو لائیڈ نے 34 برس 296 دن کی عمر میں 1979 ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔