لاہور(پ ر) سیکرٹری رجسٹرار و ڈپٹی رجسٹرار کی ہدایت پر یو ای ٹی کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ لاہور میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار اویس بریار اورانسپکٹر عبداللہ شاہ شریک ہوئے، اس کے علاوہ صدر چوہدری محمد رفیق، جنرل سیکرٹری میاں محمد عمران، ڈاکٹر اعجاز شاہد فنانس سیکرٹری، شہباز العمران، ملک مصطفی، توقیر احمد، صدام حسین و دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں ڈینگی آگاہی واک میں شرکت کی، انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں تمام سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی بارے پمفلٹ تقسیم کئے، لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی دی، اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار اویس بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے پاک پنجاب ہمارا عزم ہے، ہم انشاء اللہ ڈینگی کو شکست دینگے اور پورے پنجاب بلکہ پاکستان کو ڈینگی سے بچائیں گے۔
، صدر چوہدری محمد رفیق، جنرل سیکرٹری میاں محمد عمران اور ڈاکٹر اعجاز شاہد فنانس سیکرٹری نے کہا کہ سیکرٹری رجسٹرار کی ہدایت پر پوری سوسائٹی میں ڈینگی مچھر مار سپرے کرایا گیا ہے، پارکوں کی صفائی ستھرائی کی گئی ہے، اہلیان سوسائٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، گملوں، کیاریوں کا خاص خیال رکھیں، آخر میں ڈینگی آگاہی کے سلسلے میں واک کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کو ڈینگی سے پاک کر کے دم لیں گے