لاہور(سٹی رپورٹر)انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس امپائر قدوسیہ راجہ نے کہاہے کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ملک کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کونکھارنے کے لئے کھلاڑیوں کو گراس روٹ سطح پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک میں ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے امید ہے کہ مستقبل میں ا س حوالے سے مزید کام کیا جائے گا ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں گراس روٹ لیول پر ہر کھیل میں ٹیلنٹ میرٹ پر تلاش کرنا ہوگا اور پھر بہترین رزلٹ ملے گا۔