ممبئی (آئی ا ین پی)بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم قابل اعتراض لباس کے باعث مسترد کردی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم قابل اعتراض ملبوسات کے باعث چھوڑ دی تھی۔ اداکارہ نے دعوی کیا کہ مجھے یش چوپڑا نے فلم ڈر میں کام کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔
روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ساتھی اداکاروں میں بہت ہی نرم مزاج ہیں، میں نے ان کے ساتھ 4 فلمیں سائن کی تھیں لیکن ان پر منصوبہ بندی کے مطابق کام نہیں ہوسکا۔
روینہ ٹنڈن نے یہ بھی کہا کہ اس طرح فلم چھوڑنے پر شاہ رخ نے کہا تھا کہ کیا تم پاگل ہوگئی ہو؟ تم اب کیوں ناں کہہ رہی ہو جس پر میں نے اسے بتایا کہ میں یہ چیزیں نہیں پہن سکتی۔