مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2024ء) ظالم شوہر نے بیوی کے ہاتھ پائوں کاٹنے کے بعد شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا ،مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی ۔
(جاری ہے)
بتایا جاتا ہے مریدکے کی آبادی رحمانیہ کالونی کا افتخار اپنی بیوی عارفی کو آئے روز تشدد کا نشانہ بناکر سسرال سے پیسے بٹورتا تھا ،گزشتہ روز بھی اس نے ایسا ہی کیا مگر غریب سسرال والے اس کی ڈیمانڈ پوری نہ کرسکے جس کی وجہ سے اس نے پہلے بے دردی سے بیوی کے ہاتھ پائوں کائے سر کے بال مونڈھ دیئے اور بعد ازاںشہ رگ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
بچوں کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔واضح رہے کہ مریدکے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا دوسرا واقع ہے۔متعلقہ عنوان :