شاہ رخ خان کے قریب کھڑے بوڑھے شخص کو دھکا دینے پر صارفین کی تنقید

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان قریب کھڑے بوڑھے شخص کو دھکا دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئے۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہفتے کو منعقد ہونے والے 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ سے شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ 

مذکورہ ویڈیو میں شاہ رخ خان کو فوٹوگرافروں کے نزدیک کھڑے ایک ضعیف شخص کو دھکا دیتے ہوئے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارف کے مطابق کنگ خان نے اس شخص کو دھکا اس لیے دیا کیونکہ وہ فریم میں آ رہا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کنگ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں اس بوڑھے شخص کو دھکا دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے ہمیشہ معلوم تھا کہ وہ (شاہ رخ) اچھے انسان نہیں ہیں، وہ صرف دکھاوا کرتے ہیں جبکہ بعض صارفین و مداحوں نے اداکار کا دفاع بھی کیا اور کہا کہ یہ ان کے مذاق کرنے کا ایک انداز ہے۔

واضح رہے کہ 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں بھارتی سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner