غلط پیغام جا رہا ہے کہ پیمرا عدالتی آبزرویشن رپورٹ کرنے پر پابندی لگا رہا ہے: چیف جسٹس عامر فاروق
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا ہے کہ یہ غلط پیغام جا رہا ہے کہ پیمرا عدالتی آبزرویشن رپورٹ کرنے پر پابندی لگا رہا ہے۔