ارشد ندیم کا فقید المثال استقبال، مہوش حیات کا جذباتی ردعمل بھی آگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ مہوش حیات نے قومی ہیرو ارشد ندیم کی فقید المثال کامیابی پر انتہائی جذباتی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں مہوش حیات لکھتی ہیں کہ’’ارشد ندیم کی کامیابی پر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ میں نے جیسے ہی دیکھا، میرا دل فخر سے بھر گیا۔ یہ ایسا احساس تھا کہ پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔ یہ محض پاکستان کے لیے کامیاب نہیں ہے، یہ انسانی روح کی فتح ہے جو ہم سب کے دلوں کو چھو گئی۔‘‘

اداکارہ لکھتی ہیں کہ ’’ارشد ندیم ایک خام ٹیلنٹ تھا، جس نے محض محنت کے بل پر دنیا کو دکھا دیا کہ ہم کس چیز کے بنے ہوئے ہیں۔اس کی کامیابی ہماری ہے۔ ہر پاکستانی، جس نے کبھی خواب دیکھنے کی جسارت کی ہے، یہ اس کی کامیابی ہے۔ ارشد نے صرف گولڈ میڈل نہیں جیتا، اس نے ہماری روحوں کو مہمیز کیا ہے۔ میں نے اپنے پاکستانی ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی نہیں کیا۔ یہ احساس، یہ خوشی، فخر اور امید کا خوبصورت امتزاج۔ میں ہمیشہ اس کا جشن منائوں گی۔ شکریہ ارشد ندیم۔ہمیں یہ بتانے کا شکریہ، کہ ہمارے خواب حدود کے قیدی نہیں ہیں۔‘‘

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner