لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ سرکاری افسران کی یوم آزادی کے سلسلے میں مصروفیات کے باعث ہارڈ شپ ٹرانسفرز کے سلسلے میں موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کا دورانیہ 2 دن بڑھا دیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ شفافیت برقرار رکھنے کیلئے سکروٹنی میں جلدی نہ کی جائے اور میرٹ کے مطابق تمام درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے۔ 13 اور 14 اگست کو چونکہ تمام افسران جشن آزادی تقاریب میں مصروف ہوں گے۔ لہٰذا سکروٹنی کی حتمی تاریخ دو دن اضافے کے ساتھ 15 اگست مقرر کی گئی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہارڈ شپ تبادلوں کی سکروٹنی تاریخ میں اضافے کی وجہ سے جنرل ٹرانسفرز جو کہ 12 اگست کو اوپن ہونی تھیں، اب وہ 19 اگست سے اوپن ہوں گی۔
واضح رہے کہ ہارڈشپ بنیاد پر مجموعی طور پر 16817 درخواستیں موصول ہوئیں۔