محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے ... امن کمیٹی کے اراکین انتظامیہ کے دست و بازو ہیں سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، کمشنر راولپنڈی ڈویژن

امن کمیٹی کے اراکین انتظامیہ کے دست و بازو ہیں سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، کمشنر راولپنڈی ڈویژن

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 2 جولائی 2024 16:56

محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2024ء ) : محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے امن کمیٹی کے اراکین انتظامیہ کے دست و بازو ہیں سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے یہ بات کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے دورہ جہلم کے دوران ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہر مسلمان کے لئے قابل احترام ماہ ہے اور ہر مسلمان کو یہ حق ہے کہ وہ اس ماہ کو اپنے عقیدے کے مطابق گزارے ، ہمارا کام امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے انتظامی معاملات کو بہتر بنانا ہے امن کمیٹی کے اراکین نے کمشنر راولپنڈی کو گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شہر کا امن برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی .

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner