کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئرعامرخٹک کا دورہ جہلم، ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت، ... محرم الحرام، مون سون سیزن، سیکورٹی پلان اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ

محرم الحرام، مون سون سیزن، سیکورٹی پلان اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 2 جولائی 2024 16:52

کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئرعامرخٹک کا دورہ جہلم، ڈی سی آفس میں اجلاس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2024ء ) : کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا دورہ جہلم، ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت، محرم الحرام، مون سون سیزن، سیکورٹی پلان اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ، کمشنر راولپنڈی کا انتظامات پر اظہار اطمینان ، تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کا دورہ کیا جہاں ڈی سی آفس میں انہوں نے ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈی او ریسکیو 1122 انجنیئر سعید احمد نے آئندہ موسم برسات میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر بریفنگ دی جس پر کمشنر راولپنڈی نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کمشنر راولپنڈی کو محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات ، تیاریوں بارے آگاہ کیا جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ نے محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس کی تفصیل اور سیکورٹی پلان بارے کمشنر کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے اور انتظامی معاملات کو بہترین بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اور تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے اور انتظامی معاملات کو مثالی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنا، عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین مقصد ہے اور اس میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر پایا تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner