لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے نامور مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر میں تکبر اور حقارت ہے اور وہ اپنے منہ کی کھارہے ہیں۔ریشم کا کہنا تھا کہ فنکاروں پر تنقید کرنے والے پر آج پورا زمانہ ہنس رہا ہے، ان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر ہر وقت عورت کو ٹارگٹ کرتے ہیں اور اب انہوں نے پھر اعلان کیا ہے کہ وہ مرتے دم تک یہی کریں گے۔ریشم کا کہنا تھا کہ ڈرامہ رائٹر کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ نعمان اعجاز یا ماہرہ خان کی کردار کشی کریں اور ان کیلئے برے الفاظ استعمال کریں۔