لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ اس قوم کو مجھ جیسا دوسرا نہیں ملے گا۔
ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ بلھے شاہ بھی ایک ہی تھا، سعادت حسن منٹو بھی ایک ہی تھا اور خلیل الرحمن قمر بھی ایک ہی ہے، اس قوم کو دوسرا خلیل الرحمن قمر نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنےساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد دل برداشتہ ہو گیا ہوں، اب سوچ رہا ہوں کہ اس ملک میں مزید رہنا چاہیے یا نہیں۔خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ آج تک کبھی اس مٹی اور زمین سے نفرت نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ایسا سوچا۔ خدا سے دعا ہے کہ ہمت عطا کرے کیونکہ میں اس مٹی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ اغوا کاروں نے انہیں 7 گھنٹے تک یرغمال بنایا رکھا، انہیں متعدد بار کلمہ پڑھوا کر گولیاں بھی ماری گئیں۔ ایک گولی اِن کے پاؤں کے قریب گری لیکن انہیں نہیں لگی۔