ارشد ندیم کا میاں چنوں میں خواتین کی یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ

میاں چنوں (ویب ڈیسک) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے حکومت سے اپنے آبائی شہر میاں چنوں میں خواتین کیلئے یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپک چیمپئن  ارشد ندیم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری یہ خواہش ہے کہ میاں چنوں میں خواتین کے لیے ایک یونیورسٹی بنائی جائے تاکہ ہماری بہنیں جنہیں تعلیم حاصل کرنے کیلئے ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک کا سفر طے کرکے ملتان جانا پڑتا ہے ان کے لیے آسانی ہو۔ اْنہوں نے کہا کہ اگر حکومت میاں چنوں میں یونیورسٹی بناتی ہے تو یہ ہمارے شہر اور اس کے اردگرد ملحقہ گاؤں کے لوگوں کے لیے بھی بڑی خوشخبری ہوگی۔ارشد ندیم کے اپنے شہر میں خواتین کے لیے یونیورسٹی بنانے کے مطالبے کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

  

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner