کراچی شہر کو کچھ لوگ صحراء بنانا چاہتے ہیں،خالد مقبول صدیقی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اس شہر کو فوری طور پر تیس کروڑ درختوں کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے اپنی ضرورت پوری کریں تو ملک کی ضرورت پوری ہوگی۔ کراچی شہر کو کچھ لوگ صحراء بنانا چاہتے ہیں۔ یہ کسی کو شہر دکھائیں تو صرف شرمندگی کے سوا کچھ نہیں بچتا۔وکلاء، صحافیوں اور پریس کلب میں بھی جاکر کہیں گے کہ ملک بچائیں۔ آئیے ہم پہلے تیس کروڑ درختوں کو لگانے کی کوشش کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا زیادہ اثر ہو، ہم خود کو تبدیل کرلیں۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner