مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ9 مئی کو حساس تنصیبات کا جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، نوجوان سوچیں کیا وہ ایسی جماعت کے حق میں نعرے لگائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے ہزاروں لوگوں نے قربانیاں دیں، یوم آزادی پرعوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔خیبرپختونخوا کے لوگ سب سے زیادہ محب وطن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف سازش کی گئی، ان کا لیڈر بچوں کی طرح کہتا ہے ثبوت دکھاؤ، کیا 9 مئی کو آسمان سے فرشتے آئے تھے؟۔