لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2024ء) شیخ زید ہسپتال لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر جذبہ حب الوطنی کے احساس کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب ہسپتال کے احاطے میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین شیخ زید میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر اکبر حسین نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر سید اشتر علی زیدی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میڈیکل، مسز طلعت چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹرز، انتظامی افسران، نرسز اور دیگر عملے سمیت مریضوں اور انکے لواحقین اور کمیونٹی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
چئیرمین ڈاکٹر اکبر حسین نے انتظامی افسران کے ساتھ مل کر اتحاد کی علامت کے طور پر قومی پرچم لہرایا۔ جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ چیئرمین شیخ زید میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر اکبر حسین نے اس موقع پر اتحاد کی اہمیت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت خاص طور پر ملک کی عوام کی فلاح و بہبود میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تقریب کا اختتام ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور مریضوں کے لیے دعائے خیر کے ساتھ ہوا۔متعلقہ عنوان :