اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2024ء) وفاقی وزیر مواصلات و نجکاری اورصدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ں ہونےکے لئے ہر وقت چوکس اور مکمل تیار ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو ساری قوم سلام پیش کرتی ہے،یوم آزادی پر چار فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مثال قائم کر دی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ں ہونےکے لئے ہر وقت چوکس اور مکمل تیار ہے، ملک دشمن عناصر یوم آزادی پر گھات لگانے کی مذموم سازش میں ناکام ہوئے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی شہداء کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :