ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کو حال ہی میں سوئٹزرلینڈ کے لوکارنو فلم فیسٹیول میں کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،اس تقریب میں کنگ خان کی مہنگی گھڑی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سوئٹزرلینڈ کے لوکارنو فلم فیسٹیول کی تصاویر سوشل میڈیاپروائرل ہوئیں تو صارفین اس گھڑی کی قیمت جاننے کیلئے بے چین ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوکارنو فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کے ہاتھ میں پہنی گئی کالے رنگ کی یہ گھڑی معروف برینڈ Patek Philippe کی ہے اور اس گھڑی کی قیمت بہت سے لوگوں کی پوری زندگی کی کمائی سے بھی زیادہ ہے،ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی مالیت 71 ہزار ڈالر ( تقریباً دو کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔