لاس اینجلس 2028 ء مقابلوں میں کرکٹ کا کھیل شامل کرلیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس میں کھیلا گیا بریک ڈانس مقابلہ اب لاس اینجلس 2028 مقابلوں میں دیکھنے کو نہیں ملے گا بلکہ  کرکٹ کے کھیل کو اولمپکس میں شامل کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپورٹس بائبل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لاس اینجیلس 44 سال دوبارہ 2028 میں 34 ویں اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔بریک ڈانس کا کھیل پہلی مرتبہ پیرس اولمپکس میں ہی شامل کیا گیا تھا تاہم اگلے اولمپکس میں یہ کھیل ایونٹ کا حصہ نہیں ہوگا۔کرکٹ کا کھیل 128 سال بعد اولمپکس کا حصہ بنے گا جسے ٹی20 فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔سال 1900 میں پہلی بار کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنایا گیا تھا جبکہ اسکے علاوہ بیس بال، سوفٹ بال اور لیکروس کو بھی لاس اینجیلس اولمپکس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner