کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے ستا ہونے کے بعد 278 روپے 6 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج مثبت رجحان آغاز پر ہی دیکھنے کو مل رہاہے ، 100 انڈیکس 488 پوائنٹس اضافےکے ساتھ 78 ہزار 365 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔