لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل مصباح ممتاز نے انکشاف کیاہے کہ انہیں انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ نوشین شاہ کی جانب سے غیر اخلاقی پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ ’ مجرا کہیں اور جا کر کرو یہ اسلامی جمہوریہ ہے ‘۔
یوٹیوبر عدنان فیصل کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ مصباح ممتاز نے کہا کہ ماڈل و اداکارہ اریبیہ حبیب کی مہندی کی تقریب میں میں نے ڈانس کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، بعدازاں مجھے انسٹاگرام پر ایک تصدیق شدہ اکاؤنٹ جو کہ اداکارہ نوشین شاہ کا تھا اس سے پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے غیر اخلاقی لفظ کا استعمال کرتے ہوئے مجھے خبردار کیا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ہے، مجرا میں کہیں اور جاکر کروں۔
مصباح ممتاز نے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ نوشین شاہ کو اس غیر اخلاقی پیغام پر شدید نفرت کا نشانہ بناتے نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مصباح کا کہنا تھا کہ’میرے پاس 4 کتے ہیں اور میں انکے ساتھ گھومنا پھرنا پسند کرتی ہوں کیونکہ جانوروں کے ساتھ وقت گزارنا انسانوں کے ساتھ وقت گزارنے سے کہیں بہتر ہے جو آپ کے پیچھے چھرا گھونپنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔’
ماڈل کا ماننا ہے کہ کتے ہمیشہ وفادار ہوتے ہیں اور وہ آپ کا خیال رکھتے ہیں اس لیے وہ انسانوں سے زیادہ جانوروں کو پسند کرتی ہیں۔