کوئٹہ میں سرکاری نرخ نامہ پرعملدرآمد کرواکرشہریوں کوریلیف فراہم کیاجائیگا،اے ڈی سی جنرل لسبیلہ

جمعرات 15 اگست 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)لسبیلہ سراج کریم بلوچ نے کہا ہے کہ شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کرکے اور سرکاری نرخ نامہ پر من وعن عملدرآمد کروا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔کسی دکاندار کو منافع خوری اور گراں فروشی کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے یوئے کیا۔اے ڈی سی نے کہا کہ شہر میں زائدالمیاد اشیاء خوردونوش کی فروخت سے اجتناب برتا جائے. زائدالمیاد اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں. کسی بھی دکان سے زائد المیاد آشیاء خوردونوش کی برآمدگی پر متعلقہ دکاندارکے خلاف سخت کاروائی ہوگی.اور اس کو بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ اس کی دکان بھی سیل کردی جائے گی.شہر میں منافع خوری اور گراں فروشی روکنے کے لیئے مقامی میڈیا نمائندگان پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل کے ساتھ تعاون کریں اور منافع خوری کی نشاندہی کریں۔

(جاری ہے)

شہر کے دکاندار پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور نرخ نامہ کو اپنی دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں.خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کے خلاف سخت ایکشن ہوگا..اجلاس میں چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی تحصیلدار اوتھل عبدالغفور موندرہ, ویٹنری آفیسر اوتھل ڈاکٹر فرحان, محاسب سیف اللہ رونجھو,شہرکے دکانداروں کے نمائندے غلام حیدرشیخ, جیٹھامل, پرکاش کمار, قادربخش خاصخیلی, شیرمحمد گران خان, عبدالمیجد جاموٹ,سکندرعلی ودیگر شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner