ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیپلیری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت بی سی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2024ء) ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیپلیری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت بی سی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے حکم صادر فرمایا کہ مالیاتی بجٹ 2024ـ25 کو شفاف اور منظم طریقے سے جوانوں کی فلاح بہبود اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے استعمال کریں جس میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی قابل قبول نہیں کی جائے گی مزید ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری بی سی نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی کہ اپ کے زونز میں جہاں جہاں بی سی کی زمین ہے اس کا ریکارڈ کمانڈنٹ بی سی افس بھجوایا جائے تاکہ ملازمان کی رہائش اور آفس بنانے کے لیے فنڈ کے لیے صوبائی گورنمنٹ کو تحریر کیا جا سکے گاڑیوں کی روزانہ کی ٹرپ ٹکٹ بنائی جائیں تاکہ گاڑیوں کی صفائی مرمت اور مائلج کا ریکارڈ شفاف ہونا چاہیے جوانوں کے ڈیوٹی کے پوائنٹس کو چیک کریں اگر وہاں کوئی مسئلہ یا د کوئی دشواری پیش آرہی ہے تو اس کو دور کیا جائے تمام جوانوں کی حاضری کو سائبر ڈیجیٹلائز کر کے تمام ریکارڈ چیک کیا جائے جو جوان ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی کرے گا اس کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور تمام افسران ڈیوٹی پر جانے والے جوانوں کو حالات کے مطابق بریف کریں ایسے تمام ملازمان (لائن آفیسرز بمعہ لائن اسٹاف OSIs بما اسٹاف(جو دفاتر وں میں ڈیوٹیاں کر رہے ہیں ان کو ریفریشر کورسز کرائے جائیں گے تاکہ ڈیجیٹلائزر طریقے سے اپنا ریکارڈ درست رکھیں ریفریشرز کورس کا دورانیہ ایک ماہ کا ہوگا جو ہیڈ کوارٹرز بدر لائن کوئٹہ میں ہوگا بقایا تمام جوانوں کو اپنے اپنے زونز میں اینٹی رائٹ کورس کرایا جائے گا جوانوں سے کورس کرانے کے لیے RRGزون ـIII کوئٹہ سے اچھے قابل اور جوان انسٹرکٹر منتخب کیے جائیں گے ہر زون میں صبح اور شام کے اوقات میں ملازمان کی رول کال کو یقینی بنایا جائے اور تمام مہکمانہ احکامات کو جوانوں تک پہنچایا جائے تمام جوانوں کو ڈیوٹی اور حالات کے مطابق بریف کریں مزید جناب ایڈیشنل IGPکمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اغا محمد یوسف نے 14 اگست میں پولو اور نیزہ بازی میں بلوچستان کانسٹیبلری کی ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں انچارج ماؤنٹین پولیس ائی پی نور احمد قاسمی،اے ایس آئی نظیر احمد، حوالدار عزیز احمد، کانسٹیبل عمران خان، کانسٹیبل رحیم بخش،کانسٹیبل شبیر احمد اور کانسٹیبل ثنا اللہ میں انعامات تقسیم کیے۔

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner