کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے انڈسٹریز میرعلی حسن زہری کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے جام کالونی میں ڈینگی سے بچائوکے لیے اسپرے مہم شروع کروادی ۔
(جاری ہے)
جام کالونی میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا تھا۔جام کالونی میں ڈینگی کیسز کے پیش نظر میر علی حسن زہری نے ڈپٹی کمشنر حب کو فوری ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے اسپرے کروانے کی ہدایت کیں جس پر ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے جام کالونی میں بگٹی محلہ سمیت پورے علاقے میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے اسپرے کروا دیا۔
متعلقہ عنوان :