لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کنیئرڈ کالج فار وومن نے پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کو شجرکاری مہم کےطور پر منایا۔
بدھ 14 اگست 2024 کو وزیراعظم کی گرین موومنٹ کے تحت شجر کاری مہم کی میزبانی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم نے کی، جنہوں نے کنیئرڈ کالج کے تمام فیکلٹی، سٹاف اور انتظامی اراکین کو درخت لگانے کا موقع دیا، تاکہ اس اہم ماحولیاتی اقدام میں حصہ لیا جا سکے، یہ ایونت گرین یوتھ موومنٹ کلب اور ہسٹری اینڈ پولیٹیکل سائنس کلب کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ ایونٹ کا آغاز شجرکاری مہم سے ہوا جس میں کالج کے بہت سے لوگوں نے فعال شرکت کی۔ شجرکاری مہم نے تعلیمی اداروں کے ماحول دوست مستقبل کے قیام اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں اہم کردار کو اجاگر کیا۔