یوم آزادی،سپورٹس کمپلیکس میں تقریری مقابلہ جات کا انعقاد 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے حوالے سے ای لائبریری نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکولز اور کالجز کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی ہے،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم نے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمان اور لائبریرین شازیہ ثقلین، عمارافصل بھی موجود تھے۔یوم آزادی کے اردو سکولز تقریری مقابلے میں محمد حسام القیوم، ارباب سکینہ اور ایشال مقصود نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ انگریزی سکولز تقریری مقابلے میں سیدہ ہانیہ رضوی نے پہلی، سید محمد تقی زیدی نے دوسری اور تسمیہ کشف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جشن آزادی کالجز اردو تقریری مقابلے میں محمد طیب یار پہلے، سید علی حسن جعفری دوسرے اور سبحان انجم خان تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

یوم آزادی کے انگلش کالجز تقریری مقابلے میں علی رشید، ہادیہ نور اور مہکاش گیلانی نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، تقریری مقابلے کی جیوری محمد حارث اشفاق، نبیحہ خان، عبدالرحمن بسرا، اقصیٰ جاوید اور سید کمال احمدپر مشتمل تھی،تقریری مقابلے کی چاروں کیٹیگریز میں ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب 10,000، 7,500 اور 5,000 روپے کے انعامات دیئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے یوم آزادی کے موقع پر سپورٹس کے ساتھ دیگر مقابلوں کا بھی انعقاد کیا ہے، نئی نسل کی آبیاری کیلئے ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رہے گا،تقریری مقابلوں سے طلباء وطالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے۔ 

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner