اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں، پاکستانی عوام غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ سے توقعات وابستہ کیے بیٹھے ہیں۔
امریکی سفارتخانے میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اتنے ہی پرانے ہیں جتنا خود پاکستان۔ جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری حق خود ارادیت کی حمایت کے لیے امریکہ سے مثبت امیدیں ہیں۔