حریم شاہ کی ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق متنازعہ بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے شہرت رکھنے والی حریم شاہ کی طرف سے اپنی جم میں ورزش کرنے کی ویڈیو ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی گئی ہے۔ 
اس ویڈیو میں حریم شاہ جم میں ٹریڈ مل اور دیگر مشینوں کے ذریعے ورزش کر رہی ہوتی ہیں۔اس ویڈیو پر کمنٹس میں کئی لوگ حریم شاہ کی فٹنس کی کوششوں کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بھی شہرت کے لیے ہے۔ 

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner