معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ہارٹ اٹیک سے متعلق خبروں کی تردید کردی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نےہارٹ اٹیک سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں آئمہ بیگ کاکہنا ہے کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں بلکہ پانی کی مناسب مقدار نہ لینے اور کھانے پینے میں کوتاہی برتنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ان کابی پی 88 سے 200 تک ہائی ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ہنگامی صورت میں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ  یہ ان کی اپنی غلطی تھی، وہ تین ہفتوں سے مسلسل سفر کر رہی تھی اور سفر کے باعث اپنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔ آئمہ بیگ نے لکھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ انہیں اتنا چاہتے ہیں اور بہت سارے لوگ ان کیلئے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner