فیصل آباد کے نواحی علاقہ جڑانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

جمعہ 16 اگست 2024 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2024ء) فیصل آباد کے نواحی علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کوقتل کردیا گیا،پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود98 گ ب روڑکا میں معمولی تلخ کلامی پر مخالف نے نوجوان کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدنان نامی شخص نے معمولی جھگڑے پر ولید نامی نوجوان کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پاسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner