پاکستان کرکٹ بورڈ کا ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کو بنگلا دیش ٹیسٹ کے دوران مدعو کیا جائے گا، ارشد ندیم کو بلانے کی تاریخ ایتھلیٹ کی دستیابی کو مد نظر رکھ کر طے کی جائے گی اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اتھلیٹ ارشد ندیم کی پاکستان کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اولمپکس گیمز میں انہوں نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستانیوں کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کردیا ہے ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقا د کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner