اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے منکی پاکس سے متعلق اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں ایم پاکس کی تازہ صورتحال، مرض سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو ایئرپورٹس، بارڈر، ہسپتالوں میں انتظامات بارے بریفنگ دی جائے گی، ٹیسٹنگ لیبارٹریز، لیب کٹس و متعلقہ ادویات کی دستیابی اور سکریننگ کے نظام بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔دوران اجلاس چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، قومی ادارہ صحت، این سی اوسی کے حکام شریک ہوں گے، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ، سیکرٹری صحت، ڈی جی صحت بھی شرکت کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس میں تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی دیں گے۔