کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کی خوبصورت ، نوعمر جوڑی شاہ رخ اور افرا کی راہیں جدا ہو گئیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حالیہ چند دنوں سے افرا اکیلے ویڈیوز بنا رہی تھی۔ اکیلے ویڈیوز بنانے سے قبل افرا کی طرف سے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے اپنے شوہر شاہ رخ کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی گئیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین میں ان کی علیحدگی کے متعلق چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔
اب افرا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے ۔ انسٹاگرام سٹوری میں وہ لکھتی ہیں کہ ”میں نے اور شاہ رخ نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ مجھے اس فیصلے کے منفی اثرات سے نکلنے میں کافی وقت لگا۔ میں یہاں اس فیصلے کی تفصیلات شیئر نہیں کرنا چاہتی۔“
وہ لکھتی ہیں کہ ”ہم نے بہت اچھا وقت ساتھ گزارا اور میں اس وقت کے لیے بہت خوش ہوں۔ اب ہم نے اکیلے رہنے میں اپنی خوشی ڈھونڈ لی ہے۔“انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی طرح کے دل دکھانے والے سوالات سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کو ملحوظ رکھیں۔