یویو ہنی سنگھ کا پہلی بار دو پاکستانیوں کے ساتھ میوزک البم تیار

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی پنجاب کے معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنے نئے البم میں دو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اشتراک کرنے کی تصدیق کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یو یو ہنی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر نئے بین الاقوامی البم ’گلوری‘ کے گیتوں کی فہرست پوسٹ کی ہے۔
اس فہرست کے مطابق البم کے گیت ’بیبا‘ میں وہاب بگٹی اور ’ریپ گاڈ‘ (Rap God)میں صاحباں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کئی بین الاقوامی فنکار بھی یویو ہنی سنگھ کے اس نئے البم کا حصہ ہیں۔اس انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق یہ البم ’ٹی سیریز‘ کے پلیٹ فارم سے 26اگست کو عالمی سطح پر ریلیز ہو رہا ہے۔ 
اس البم میں کل 18گیت شامل ہیں۔ یویو ہنی سنگھ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”میری یہ بین الاقوامی البم سرحدوں کو عبور کرنے اور نئے رجحانات قائم کرنے کے بارے میں ہے۔“واضح رہے کہ وہاب بگٹی اور صاحباں نے کوک سٹوڈیو پاکستان سے شہرت حاصل کی جہاں ان کے گائے گیت بے حد مقبول ہوئے تھے۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner